مارچ (2022، 17)۔حکومت پیمنٹ ٓاف ویج ایکٹ 2013 کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین کو تمام مراعات بلاامتیاز مہیا کرنا یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار خواتین ورکرز اتحاد مردان نے میڈیا نمائندوں سے بریفینگ کے دوران کیا۔ ورکرز اتحاد کے کنوینئر محترمہ نصرت ارا نے اتحاد کے دوسرے ممبران کے ساتھ میڈیا نما یئندوں کو بتایا کہ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے مگرخواتین کی اس آبادی کا کم و بیش 15فیصد رسمی اور غیر رسمی شعبوں میں برسرروزگار ہیں اسکی بنیادی وجہ لیبر قوانین پر عدم عملدرآمد اور انتظامی اصلاحات کے نفاذ کا فقدان ہےجس کی وجہ سے ان شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کام کرنے کی جگہوں(ورک پلیسیز) پر نا مناسب سہولیات اور رویوں کا شکار ہیں۔ خواتین ورک پلیس کے حالات کار اور ملازمتی حقوق کے ضمن میں در پیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع کی سطح پر بننے والی ویمن ورکرز الائنس اپنی حالیہ مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں لیبرقوانین پرمکمل عملدرآمد کویقینی بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ویمن ورکرز الاینس اس بریفنگ کے ذریعے لیبر ڈیپا رٹمنٹ سے ا ن مجوزہ نکات پر لیبر قوانین کی روشنی میں مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلیے پرزورمطالبہ کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ تمام منتخب ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سےبھی درخواست کرتے ہیں کہ ان نکات پرلیبرڈیپارٹمنٹ کے ذریعے من وعن عملدرآمد کو یقینی بنانےکے لیے اپنا قانونی اور آیئنی کردارادا کریں۔